پشاور: باجوڑایجنسی میں افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کردیا،حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ۔سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے ۔افغان صوبہ کنڑ سے مختلف علاقوں میں پاکستانی پوسٹوں پر تین دن سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ باجوڑایجنسی میں شدت پسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے مخالف سمت کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ یاد رہےپاکستانی پوسٹوں پر 3دن سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔