کوالالمپور : سوشل میڈیا پر سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کی سیلفی بھی مقبول ہوئی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کی ملائیشیا کے دورے پر وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کے ساتھ لی گئی سیلفی خادم الحرمین کے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزباضابطہ بات چیت سے قبل شاہ سلمان نے کوالالمپور میں وزیراعظم ہاو¿س کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یہ یادگار سیلفی اسی وقت بنائی تھی۔
شاہ سلمان اور ملائیشین وزیراعظم کی سیلفی کی دھوم
11:32 AM, 28 Feb, 2017