لندن :آج کل نوجوان سمارٹ فون کے ساتھ ہی سوتے ہیںاسی کے ساتھ اٹھتے ہیںبرطانوی تحقیقی مکالے کے مطابق، رات کو سوتے وقت اور صبح اٹھتے ہی سمارٹ فون کا استعمال عارضی نابینا پن کا باعث بن رہا ہے۔
برطانوی ڈاکٹرز کے آنے والی دو خواتین مریضوں کو ایک ہی طرح کی بیماری لاحق تھی اور وہ بھی عجیب بیماری تھی جس میں تھوڑی دیر کے لیے ان کی ایک آنکھ کی بینائی کھو جاتی تھی۔ ڈاکٹرز نے ان خواتین پر تحقیق کی تو ہوا دونوں خواتین رات اندھیرے میں اور صبح اٹھتے ہی سمارٹ فون استعمال کرتی تھیں جس کی وجہ سے انکی بینائی پر فرق پڑتا تھا اور وہ عارضی طور پر اپنی بینائی کھو دیتی تھیں