پشاور :پاکستان تحر یک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ،18ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی اور 6 ایم این ایز کا وفاداریاں تبدیل کرنے کا امکان.
امیر مقام اور راجہ پرویز اشرف کے ناراض کھلاڑیوں سے رابطے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی ہے.
متعدد کھلاڑی قیادت سے ناراض ہو گئے ہیں ، ناراض ہونے والے کھلاڑیوں میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 18 جبکہ قومی اسمبلی کے 6 ارکان شامل ہیں.
ن لیگ کے انجینئر امیر مقام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے ناراض کھلاڑیوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں ۔
ادھر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی عرضی منظور‘ پیپلزپارٹی میں ایک دروازہ کھل گیا بہت جلد بیرسٹر سلطان محمود چودھری کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے.
جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چودھری پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آئندہ صدر بننے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس بارے بیرسٹر سلطان محمود نے پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ محترمہ فریال تالپو رسمیت اعلیٰ شخصیتوں سے واپسی کے لئے گرین سگنل ملنے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔
جبکہ آزادکشمیر پیپلزپارٹی کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے لئے میر پور، مظفرآباد ، کوٹلی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے مخالفت کردی جس بارے چودھری یاسین کی پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران تحفظات سے اگاہ کیاگیا ہے۔؎
جبکہ مرکزی قیادت نے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔