محکمہ موسمیات: پنجاب میں دھند اور سموگ کے ساتھ سرد موسم برقرار

10:48 PM, 28 Dec, 2024

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر، پی ایم ڈی کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے کئی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

متاثرہ علاقوں میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور ان کے گردونواح شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے وقت بعض مقامات پر کہرے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 

مزیدخبریں