کراچی :کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا، جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے پر برقرار رہا۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے، جس کے پاس 8133 ٹن سونا موجود ہے۔ اس کے بعد جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، اور فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین 2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں اور نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ 46 ویں نمبر پر ہے، جو عالمی سطح پر سونے کے ذخائر کے لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتا ہے۔