دبئی: نئے سال کے موقع پر دبئی حکومت نے محنت کشوں کے لیے خصوصی تحائف اور انعامات کا اعلان کیا ہے، جن میں سونے کے زیورات، نئی گاڑیاں، اور دیگر قیمتی انعامات شامل ہیں۔
دبئی حکام کے مطابق مزدوروں کے خاندانوں کو خوشی کے اس موقع پر سونے کے زیورات تحفے میں دیے جائیں گے، جبکہ دو نئی گاڑیاں بھی انعام کے طور پر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، دو دن کے لیے مزدوروں کو ہائی اسپیڈ مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور 30 مفت ٹکٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
حکام نے مزید بتایا کہ نئے سال کی تقریبات کے دوران محنت کشوں کو 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے شراکت دار ہیں۔ نئے سال کی خوشیاں ان کے ساتھ مل کر منائی جائیں گی۔
مزدوروں کے لیے منعقد کی جانے والی تقریبات جبل علی، محسنہ اور القوز میں ہوں گی، جہاں محنت کش طبقہ نہ صرف شریک ہو سکے گا بلکہ انعامات بھی جیت سکے گا۔
حکام نے کہا کہ یہ انعامات دبئی حکومت کی مزدوروں کے لیے محبت اور ان کی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہیں۔