"قبول ہے"،شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی، محبت بھری زندگی کا آغاز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی شادی کی تقریب میں خوشیوں کا ماحول رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شہریار منور اور ماہین صدیقی کو نکاح کے بعد خوشی سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس خاص دن پر دونوں نے سفید اور سنہری رنگ کا لباس زیب تن کیا، جو ان کی خوشی کی عکاسی کرتا تھا۔

شادی کی تقریبات کا آغاز روایتی ڈھولکی کی محفل سے ہوا، جس میں شوبز کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، جمی خان اور علی حمزہ سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔ اس کے بعد ایک خوبصورت قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ہلدی کی تقریب میں ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا روایتی جوڑا اور شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کُرتا پہنا،تھا


شہریار منور اور ماہین صدیقی کی اس خوشی کے موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں