شادی کی دوسری سالگرہ ، ریحام خان نے دوبارہ دلہن کا روپ دھار لیا

01:37 PM, 28 Dec, 2024

لاہور: پاکستانی معروف اینکر ریحام خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر دلہن کے روپ میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروا کر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

ریحام خان اور مرزا بلال اس وقت اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منانے میں مصروف ہیں، اور اس خاص موقع پر ریحام خان نے دلہن کا لباس زیب تن کر کے فوٹو شوٹ کرایا۔ فوٹو شوٹ میں ریحام خان کے شوہر مرزا بلال بھی ان کے ساتھ میچنگ لباس میں موجود تھے، جس سے اس شوٹ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا۔

ریحام خان نے اس خوبصورت موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "ہم اپنے رشتہ کی خوشیوں کو وقت کے ساتھ جشن مناتے ہیں۔"

ریحام خان کے مداح ان کی خوبصورتی اور اس فوٹو شوٹ کی دلوں کو چھو جانے والی تصویر کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں، اور ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں