کُرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کُرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کُرم: کُرم میں امن کے قیام کے لیے فریقین کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت اسلحہ استعمال کرنے والے فریقین پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

گرینڈ جرگے کے دوران طے پانے والے معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2008 میں طے پانے والے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، اور فریقین کو اسلحہ جمع کرانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی تاکہ علاقے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

کُرم میں امن کے قیام کے لیے یہ جرگہ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری تھا، اور گزشتہ روز معاہدے پر فریقین کے درمیان دستخط ہو گئے۔ تاہم، پہلے جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے معاہدہ مؤخر ہو گیا تھا۔ اب دونوں فریقین نے اس معاہدے کے نکات پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں