نورا فتیحی کو بھارت میں ٹرین کے سفر کے دوران خود کو چھپانا پڑگیا

نورا فتیحی کو بھارت میں ٹرین کے سفر کے دوران خود کو چھپانا پڑگیا

ممببئی :بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی نے بھارت میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کا انتخاب کیا، مگر اس دوران انہیں اپنی شناخت چھپانے کے لیے خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 32 سالہ نورا فتیحی نے اپنے ٹیم ممبر کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شہر رتنا گیری جانے کے لیے ڈاڈر سے ٹرین کا سفر کیا۔ اس سفر کے دوران، نورا فتیحی نے سیاہ رنگ کا لباس اور فیس ماسک پہن رکھا تھا تاکہ وہ عوام کی نظروں سے بچ سکیں اور اپنی پہچان ظاہر نہ ہونے پائے۔

بعد ازاں، نورا فتیحی نے اپنے ٹیم ممبر کی شادی میں شرکت کی اور اس خوشی کے موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

مصنف کے بارے میں