اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک پاکستان میں حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ پاکستان کے پُرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے، جو نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے، اور اسی طرح پاکستان میں بھی 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا دینا ضروری ہے تاکہ انصاف کا عمل مکمل ہو سکے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔