بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لیے وزیراعظم کا فوری اقدامات کا عندیہ

بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لیے وزیراعظم کا فوری اقدامات کا عندیہ


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کی روک تھام اور اووربلنگ کے مسئلے پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے اور اووربلنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اووربلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے حکام کو بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ان کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کا کہا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور نیپرا کے دیے گئے اہداف کو پورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

مصنف کے بارے میں