کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کمر کس لی ۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ اگر اگر الیکشن کے ذریعےسلیکشن نہیں ہوا تو ہم نتائج قبول نہیں کریں گے۔ کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر اگر الیکشن کے ذریعےسلیکشن نہیں ہوا تو ہم نتائج قبول نہیں کریں گے۔
ان کاکہنا تھاکہ انتخابات کی سب سے زیادہ ضرورت ایم کیو ایم کو ہے کیونکہ پچھلی بار شہر کی نمائندگی دھاندلی کے ذریعے چھینی گئی تھی۔ اگر اس بار الیکشن کے ذریعے سلیکشن نہیں ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے، دنیا کبھی سلیکشن کی بنیاد پر ہونے والے الیکشن کو قبول نہیں کرتی۔
اس سے قبل خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمیں ایک صاحب نے انڈے اور مرغی میں لگا دیا تھا، وہ ہمارے لیے لنگر خانہ چھوڑ گئے اور خود توشہ خانہ لے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے مسلم لیگ(ن) سے اتحاد کر لیا ہے لیکن کوئی سیاسی جماعت اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے الیکشن نہیں لڑتی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے بغیر کوئی ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکے گا۔