انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا:جہانگیر ترین

انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا:جہانگیر ترین

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کاکہنا ہےکہ  انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔ 

ان کاکہنا تھا کہ قوم کو یکطرفہ اور عجلت میں ہونے والے فیصلوں پر سخت تشویش ہے۔ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے دوبارہ کسی طور رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے والوں سے نرمی کیوں برتی جائے ؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا۔

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بظاہر حدود سے تجاوز اور عوامی امنگوں کے برعکس ہے ۔ماضی میں لاہور ہائی کورٹ پر اعتراض کرنے والے اب من پسند فیصلوں پر کیوں خاموش ہیں ؟ ۔کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان دینا یا واپس لینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

مصنف کے بارے میں