پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ،ترازو کو  لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے :شہباز شریف 

08:06 PM, 28 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :صدر ن لیگ شہباز شریف کاکہنا ہے کہ  پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ،ایک عدالت ملک بھر کے معاملے پر کیسے فیصلہ دے سکتی ہے ۔صدر ن لیگ شہباز شریف  نے کراچی میں  پریس کانفرنس میں کہاکہ    پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ،ایک عدالت ملک بھر کے معاملے پر کیسے فیصلہ دے سکتی ہے ۔ان کاکہنا تھاکہ  ترازو کو ایک  لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے ۔ لاڈلہ وہ ہے جسے عدالت عظمیٰ  میں گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے۔


شہباز شریف کاکہنا تھاکہ  لاڈلے کو سہولتیں اور اس کےحق میں فیصلے دیئےجارہےہیں۔ 2018میں بھی پی ٹی آئی کو دھاندلی سے اقتدار میں لایا گیا ، پوری قوم عدلیہ سے انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع کرتی ہے انصاف کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا ۔


انہوں نے کہاکہ  پارٹی میں شمولیت اختیارکرنےوالوں کوخوش آمدید کہتاہوں۔ ترقی وخوشحالی کےسفرمیں سب کوساتھ لیکرچلیں گے۔ الیکشن کی آمدآمد ہے،ہارجیت اللہ تعالیٰ کےہاتھ میں ہے۔کوشش اورمحنت کرناہمارا بنیادی فرض ہے۔ سندھ سےبڑی تعدادمیں دوستوں نےن لیگ میں شمولیت اختیارکی۔ ہم 8 فراوری  کو ہونے والے الیکشن کے لیئے تیار ہیں ۔

مزیدخبریں