لاہور:دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر دوبارہ کووڈ ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے اس سلسلے میں صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو لاہور سے مراسلہ بھجوادیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مراسلے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے ذریعے ہی کورونا کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے اور کورونا کی روک تھام ہوسکتی ہے۔