آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے والے 40 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے

05:20 PM, 28 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لائبیریا: آئل ٹینکر  حادثہ کاشکار ہوگیا۔ ایندھن اکٹھا کرنے والے 40 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔مغربی افریقی ملک لائبیریا میں حادثے کے شکار آئل ٹینکر سے ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

 یہ افسوس ناک واقعہ  دارالحکومت منروویا سے تقریباً 130 کلومیٹر دور قصبے ٹوٹوٹا میں پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے ایندھن سے بھرا ٹینکر پہلے اُلٹا، پھر دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ جیسے ہی ایندھن سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، مقامی لوگ ٹینکر سے ایندھن جمع کرنے کے لیے جائے وقوعہ پہنچنے اور پھر فوراً دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔


لائبیریا کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 40 سے زائد افراد کے جھلس کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کم از کم 83 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں