پشاور:پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں، امید ہے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں، امید ہے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔
عمران خا ن نے کہا ہےپریس کانفرنس کرنے والے کسی شخص کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔ ہارس ٹریڈنگ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔
بانی پی ٹی آئی تو کیا کارکنان کو الیکشن لڑنے نہیں دیا جارہا، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ کارکنان پرامن رہیں، عدلیہ سے امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے۔
ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں، شیخ رشید کو سپورٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ عام انتخابات کے عمل کو داغدار کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ الیکشن کے عمل کو داغدار کرنے پر ازخود نوٹس لے، آئین کے مطابق الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔