پی ٹی آئی سے زیادتی نہیں ہو رہی ،کاغذات چھیننے کے ڈرامے انہیں دوبارہ لانچ کرنے کی سازش ہے: فضل الرحمن 

04:51 PM, 28 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پھر سے لانچ کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ کاغذات چھینے اور گرفتاریوں کے ڈرامے اسی لیے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو رہی۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن نےکہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ ہو تو سٹآک مارکیٹ نیچے ان کے خلاف ہو تو اوپر جاتی ہے۔ پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی ہے۔ انتخابی مہم میں میرا ایک بھی کارکن شہید یا زخمی ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہتےہیں۔ بھارت سےکہتےہیں وہ ہٹ دھرمی چھوڑکرکشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور افغانستان کا داخلی امن مقصود ہے۔ پاکستان کے 2 صوبے اس وقت بدامنی کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔ جہاں انتخابات ہوں وہاں انتخابی ماحول فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ ہمیں الیکشن دیں تو اس کے ساتھ پرامن انتخابی ماحول بھی دیں۔ چاہتے ہیں افغانستان کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہوں۔ 

مزیدخبریں