جیلوں میں موجود قیدیوں کو   اہم سہولت مل گئی 

 جیلوں میں موجود قیدیوں کو   اہم سہولت مل گئی 

پشاور:جیلوں میں موجود قیدیوں کو   اہم سہولت مل گئی  ہے۔جیلوں میں موجود قیدیوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کاکہنا ہے کہ قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری ویلفیئر فنڈ رولز 2023ء کے تحت دی گئی، پہلی بار قیدیوں کی جانب سے خاندان کی کفالت کے لیے رولز بنائے گئے ہیں اور اب اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بینک آف خیبر سے بات چیت جاری ہے۔


 قیدی جیل میں مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے، قیدیوں کو ملنے والی اجرت کا 10 فیصد حکومت، 30 فی صد قیدیوں کو دیا جائے گا جب کہ 60 فی صد ویلفئیر فنڈ میں جمع ہوگا۔ 
جیلوں میں قیدی قالین سازی، فرنیچر اور چمڑے کے چھوٹے کارخانوں میں مزدوری کرسکیں گے، قیدی پی سی او اور کینٹین میں بھی مزدوری کرسکیں گے۔