میلبرن ٹیسٹ: تیسرے روز کا اختتام، آسٹریلیا کو 241 رنز کی برتری حاصل

01:02 PM, 28 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی اختتام پذیر ہو گیا، آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا کر 241 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ 

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن کے آغاز پر قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان  اور عامر جمال نے 6 وکٹوں کے نقصان پر  194 رنز سے کھیل کی شروعات کی۔محمد رضوان 51 گیندوں پر 42 رنز بناکر کمنز کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد شاہین آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ اسکور میں صرف 2-2 رنز کا اضافہ کر پائے جبکہ عامر جمال 80 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلرز  نے ان پر گرفت حاصل کر لی، اننگز کی دوسری گیند پر شاہین شاہ نے عثمان خواجہ کو پویلین لوٹا دیا اور لنچ بریک سے پہلے لبوشین کو بھی واپس بھیج دیا جبکہ میر حمزہ نے 2 گیندوں پر 2 شکار کیے جس میں انہوں نے خطرناک بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

4 وکٹوں کے نقصان کے بعد آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہو گیا،  مچل مارش اور اسمتھ  نے نصف سنچریاں بنائیں تاہم مچل مارش سنچری کےقریب پہنچ کر 96 رنز پر میر حمزہ کا شکار بنے جس کے بعد اسٹیو اسمتھ بھی نصف سنچری بناکر187 کے مجموعے پر شاہین آفریدی ککی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ 

آسٹریلیا کی ٹیم نے تیسر دن کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے اور اسے مجموعی طور پر 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں