پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے : الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو حکم 

پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے : الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو حکم 

اسلام آباد : پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ  امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلنگ فیلڈ مہیا کی جائے۔ 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔  مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکایت پر قانون کے مطابق شکایات دور کی جائیں۔یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔ 

پی ٹی آئی امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندہ کو بغیر رکاوٹ پیش ہونے کو یقینی بنانے کا حکم  دیا گیا ہے۔شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں