لاہور اور گردو نواح میں دھند کا راج، ہوائی اور ریلوے نظام متاثر

لاہور اور گردو نواح میں دھند کا راج، ہوائی اور ریلوے نظام متاثر
سورس: file

لاہور: صوبائی دارلحکومت میں دھند کے باعث ہوائی پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا۔

کراچی سے لیٹ آنے والی قراقرم اورپاک  بزنس ایکسپریس آج لاہور سے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔  سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث 2 درجن سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں۔ 

 قراقرم 42-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی.  بزبس ایکسپریس 34-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے شام 5 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی.


  کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار  کے مطابق رواں دواں ہیں۔   ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت سٹیشن پر موجود رہے گا۔ 

دوسری جانب دھند کی وجہ سے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر تک بند ہے، موٹروے ایم 3، فیض پور سے سمندری تک بند ہے، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 5 شیر شاہ سے اُچ شریف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جب کہ موٹروے ایم 11 بھی بند ہے۔


واضح رہے کہ لاہور میں فضائی معیار بھی خراب ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں