صحافیوں کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق، نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی اور مائیکرو سافٹ پر اربوں ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

صحافیوں کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق، نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی اور مائیکرو سافٹ پر اربوں ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کر دیا
سورس: file

 نیو یارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور مائیکرو سافٹ کیخلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ۔

نیو یارک ٹائمز نےدعویٰ کیا کہ اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ نے اخبار کے آرٹیکلز کو استعمال کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پلیٹ فارمز کو تربیت دی جس سے صحافیوں کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

 نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں امریکی اخبار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات تیار کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر اخبار کے لاکھوں آرٹیکلز چیٹ جی پی ٹی اور بِنگ میں فیِڈ کیے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی جانب سے شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر آرٹیکلز کی اس چوری سے اخبار کو اربوں ڈالرز مالیت کا نقصان ہوا ہے کیونکہ چیٹ بوٹس کیلئے اخبار کے منفرد اور قیمتی کام کو غیر قانونی طور پر نقل کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ 

نیو یارک ٹائمز اخبار نے دونوں کمپنیوں سے اربوں ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں