مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت سے متعلق بتا دیا

11:54 PM, 28 Dec, 2022

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے کے بعد اپنی طبیعت سے متعلق بتا دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مولانا جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہسپتال سے اپنی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا ’ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے۔ تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیر نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔‘ 

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث کینیڈا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک روز قبل ان کی اینجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں