کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یو سی 2 کورنگی سے وائس چیئرمین کے امیدوار سید وقار حسین شاہ طویل علالت کے بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن سندھ اسمبلی کی نمازہ جنازہ بعد نمازعصر قیوم آباد عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں قیوم آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نمازہ جنازہ میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سنیٹر وقار مہدی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی، واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر سمیت دیگر دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران اور مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔
سید وقار حسین شاہ ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ منسلک تھے اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی بھی رہ چکے تھے جبکہ وہ پاکستان پیپلز پاٹی ضلع کورنگی کے موجودہ الیکشن سیل انچارج اور یوسی 2 کورنگی سے وائس چیئرمین کے امیدوار تھے۔
سابق رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین انتقال کر گئے
11:34 PM, 28 Dec, 2022