بالی وڈ کنگ کی نئی فلم پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے

10:39 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

نیو دہلی: بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بڑے اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے ہیں۔ فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے لباس کے رنگ پر ہندو انتہا پسندوں نے تنازع کھڑا کر رکھا ہے لیکن انٹرنیٹ پر فلم کے گانوں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم پٹھان کے گیت ’بے شرم رنگ’میں ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔ فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

مزیدخبریں