راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کی امنگوں کے مطابق بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس 2 روز تک جاری رہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ کانفرنس کے شرکاءنے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
CCC held @ GHQ. General Syed Asim Munir, COAS presided. A comprehensive review of professional & organisational matters of Army was undertaken. It was resolved to fight against terrorists without any distinction & eliminate this menace as per aspirations of people of Pakistan. pic.twitter.com/h7wLXx97bf
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 28, 2022
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھر پور انداز میں جاری رہے گی اور عوام کی امنگوں کے مطابق بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ کیاجائے گا۔