لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کیلئے پارٹی کی مرکزی قیادت کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کل بروز جمعرات کو پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت دیگر اہم سیاسی و ملکی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ سمیت اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی اہم مشاورت کی جائے گی۔
عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر مرکزی قیادت کو طلب کر لیا
07:55 PM, 28 Dec, 2022