امریکی کانگریس نے اراکین اسمبلی اور ملازمین کو ٹِک ٹاک ایپلی کیشن انسٹال کرنے سے روک دیا

07:50 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: امریکی کانگریس نے اراکین اسمبلی اور کانگریس کے ملازمین کے زیرِ استعمال، سرکاری موبائل فون میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن انسٹال کرنے پر پابندی لگا دی ۔

اسمبلی کے انتظامی ڈائریکٹر آفس نے مذکورہ ممانعت سے اسمبلی ممبران اور ملازمین کو آگاہ کر دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سائبر سکیورٹی آفس ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کو ہائی سکیورٹی رِسک قبول کرتا ہے لہٰذا سرکاری سیل فونوں میں فی الوقت ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو ختم کرنا ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نے ستمبر میں امریکی سینٹ کو آگاہ کیا تھا کہ چینی حکومت کو اس ایپلی کیشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔

مزیدخبریں