چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے، اسپیکر کا بھی یہی حال ہے، فواد چودھری کے تنقیدی وار

چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے، اسپیکر کا بھی یہی حال ہے، فواد چودھری کے تنقیدی وار

لاہور: چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ، اسپیکر کا بھی یہی حال ہے ، فواد چودھری کے تنقیدی وار، کہتے ہیں ہمارے ارکان نے ایوان میں کھڑے ہو کر استعفے دیئے ۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ ارکان نے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ان کے نام ظاہر نہیں کروں گا ۔ پی ٹی آئی کو کہوں گا پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے ۔ عجلت میں استعفے منظور نہیں کروں گا ۔

راجہ پرویز اشرف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے ارکان نے ایوان میں کھڑے ہو کر استعفے دیئے ، استعفے دینے کے بعد ہمارے اراکین نے تنخواہ یا مراعات نہیں لیں ، لگتا ہے ان چوروں نے اپنی تنخواہ ڈبل کی ہے ، ہم نے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر کو خط لکھا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ڈالر نہیں مل رہا تھا اب سونے کی کمی ہوگئی ہے ، بلاول بھٹو کبھی کبھی پاکستان کے دورے پر آجاتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں