لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک ادارے سے عمران خان کے سہولت کار چلے گئے ہیں جبکہ دوسرے میں اب بھی موجود ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران چاہتے ہیں آمریت کا دروازہ کھلے اور وہ بیک ڈور سے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پہلے ضد اور سازش یہ تھی کہ اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے دوران انتخابات ہوں اور وہ کامیاب ہوں ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو ان کے سہولت کار ہٹ گئے ، لیکن کسی اور ادارے میں شاید ان کے سہولت کار ابھی موجود ہوں ۔