امریکا میں سینکڑوں چمگادڑیں درخت سے نیچے گرنے کے باعث ہلاک

05:55 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

ہیوسٹن: امریکا میں جاری شدید سردی اور برفباری سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات بھی پریشان، ہیوسٹن میں سینکڑوں چمگادڑیں درخت سے نیچے گرنے کے باعث مر گئیں۔

اس حوالے سے جنگلی حیات کے افسران کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی سے بالخصوص چمگادڑوں کو یکلخت سردی کا دورہ پڑا ہے جس سے ان کی فوری اموات ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہر میں چمگادڑوں کی سب سے بڑی کالونی کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

جانوروں کو بچانے والے عملے کو ایک مشہور وو برج سے گزر کر ممالیوں تک پہنچنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ممکن نہ رہا۔ اس پل کی خاص ساختوں پر چمگادڑیں رہتی ہیں جو سردی میں منجمند ہوچکا ہے اور اب وہ فٹ پاتھ پر کسی پکے ہوئے پھل کی طرح گرتی جا رہی ہیں۔ ہیومن وائلڈ لائف سوسائٹی کی سربراہ میری واروک نے سڑک پر فوم بچھایا ہے کہ وہ کسی طرح سخت فرش پر نہ گریں جبکہ 200 چمگادڑوں کو اپنے گھر لے جاچکی ہیں تاکہ انہیں بچایا جاسکے۔

مزیدخبریں