سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل

05:25 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ۔

پی سی بی مینجمنٹ نے رمیز راجہ کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ان بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ اپنے چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع اور تحفظ کیلئے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

پی سی بی مینجمنٹ نے کہا کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ کا اپنے اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے ۔ یو اے ای کے متعدد دوروں کے باوجود نجم سیٹھی نے کبھی بھی پی ایس ایل الاونس وصول نہیں کیا ۔ موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا تھا ۔ اس کے برعکس، سابق چیئرمین رمیز راجہ کو ایک نئی گاڑی فراہم کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے تھی ۔

پی سی بی نے کہا کہ موجودہ چیئرمین کے تمام سفری اخراجات متعلقہ حکام کی منظوری سے کیے جاتے تھے جس کا باقاعدہ (اندرونی اور بیرونی طور پر) آڈٹ کیا گیا تھا ۔ نجم سیٹھی صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ تھے ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں باقاعدہ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی ، لہٰذا ان کے سیکورٹی اخراجات زیادہ تھے

مزیدخبریں