میری حکومت ختم کرکے جنرل باجوہ نے ظلم کیا، قبل از وقت الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے: عمران خان

میری حکومت ختم کرکے جنرل باجوہ نے ظلم کیا، قبل از وقت الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے: عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، جنرل باجوہ نے ہماری حکومت ختم کرکے اور ان کو لا کر ظلم کیا ۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے ۔ الیکشن کیلئے حکومت سے زیادہ ان کے پیچھے بیھٹے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، اگر آئندہ عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کر کے 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کر دیئے گئے ہیں ، ملک پر قبضہ گروپ کا راج ہے اور جنگل کا قانون ہے ۔ قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

مصنف کے بارے میں