عمران خان کی حکومت ختم کرکے اسٹیبلشمنٹ نے غلطی کی، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنو کریٹ حکومت نہیں مانیں گے: فواد چودھری 

03:10 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہترین حکومت کوختم کرکے ان جوکروں کی حکومت قائم کرکے اسٹیبلشمنٹ نے غلطی کی۔ شہباز حکومت نہیں چل رہی اب امریکا سے ٹیکنوکریٹ لائیں گے۔ 

انہوں نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ غیر منتخب لوگ ٹیکنوکریٹ درآمد کرکے مسائل حل نہیں کرسکتے ۔ اس حکومت کو گھر بھیج کر ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کی بات مذاق ہے۔ ملک کے مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں۔ عمران خان کے بغیر ملکی سیاست بانجھ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کہتے ہیں بلامشروط اسمبلی میں آئیں۔ ہم اسپیکر کی معصوم سی خواہشیں پوری نہیں کرسکتے۔ ہم آئین کے اندر رہ کر ہی کام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ۔ پاکستان کو سیاسی دھارے میں واپس آنا چاہیئے۔ حکومتی ارکان گھر سے باہر نکلنے کے قابل نہیں رہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست کچھ نہیں ہے۔ پاکستان میں ایک ہی نیشنل لیڈر ہے اور وہ عمران خان  ہے ۔حکومت میں ایک جوکروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے ۔ عمران خان کے ہاتھ افغانیوں کے خون سے نہیں رنگے ہوئے ۔  چائنہ میں 43لوگ دورے پر گئے، چائنہ نے 5آدمیوں کی مہمان نوازی کی ذمہ داری اٹھائی۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ ہماری چیخ وپکار ہے کہ پاکستان میں ڈالر نہیں مل رہا، اب سونا بھی نہیں مل رہا۔ اسپیکر کو استعفوں کو باقاعدہ خط لکھا گیا ہے ۔پاکستان میں عدالتی نظام رہ نہیں گیا۔ لگتا ہے چوروں کو یہ ٹولہ ہماری تنخواہیں بھی کھا رہا ہے کیونکہ ہمیں تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ 

مزیدخبریں