مری کے مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

03:00 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

مری  میں ٹریفک پولیس نے برفباری کے سیزن میں مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔


مری ٹریفک پولیس کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ برفباری کے سیزن میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لیے 270 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ،سیاحوں کی مدد کے لیے 5 لفٹر اور ایک کرین  بھی مہیا کی گئی ہے، مال روڈ پر  صرف مکینکلی فٹ گاڑی اورلائسنسں ہولڈرڈرائیورکو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔


ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  برفباری  کے سیزن میں 5 شاہراہوں کو ون وےقرار د یا گیا ہے ، کسی ایمرجنسی کی صورت  میں سیاحوں کی بروقت مدد کے لیے سنی بینک چوکی  میں  ٹریفک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ تمام داخلی راستوں پرچیک پوسٹ قائم  کی جائیں گی۔

 
 خیال رہے کہ رواں سال برفباری کے سیزن میں مر ی کے مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ  گزشتہ سال ہونے والے افسوسناک واقعے کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں سیاحوں کے غیر معمولی رش کی وجہ سے متعدد لوگ گاڑیوں میں محصور  ہو کر جان کی بازی ہار گئےتھے۔ 
 
 

مزیدخبریں