ناصر ادیب پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب

02:45 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

 لاہور: ناصر ادیب پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب ہوگئے.

فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ایور نیو اسٹوڈیو میں قائم تنظیم کے آفس میں ہوا  جس میں پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے آئین میں ترامیم  کے بعد ناصر ادیب  تاحیات چیئرمین جبکہ پرویز کلیم وائس چیئرمین ہوں گے ،  اشفاق کاظمی سیکرٹری جنرل اور   باسو چوہدری کوجوائنٹ سیکرٹری بنانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

 اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری،الطاف حسین،پرویز کلیم،اشفاق کاظمی،عاصمہ حزیں قادری، طارق ساحلی،باسو چودھری جرار رضوی،حیدر راج ملتانی،اشفاق علی اورزیڈ اے زلفی نے شرکت کی۔


 

مزیدخبریں