عمران خان جس کو پہلے ڈیڈی سمجھتا تھا اب اسے برا بھلا کہہ رہا ہے: شرجیل میمن 

01:43 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے ہے کہ عمران خان جسے  ڈیڈی سمجھتا تھا اب اسے برا بھلا کہہ رہا ہے۔ ملک کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان نیازی ہے۔ 

کراچی میں نیوز کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جیسے نااہل اور جاہل شخص کو اوپر بٹھا کر ملک کا بیڑا غرق کیا گیا ۔ ارکان کی خرید و فروخت پی ٹی آئی اور عمران خان نے کی۔ سب نے سنا آڈیو میں عمران خان خود اعتراف کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت برے حال میں ہے لیکن ریکور ہوسکتی ہے۔ عمران خان احسان فراموش شخص ہے۔ 

مزیدخبریں