سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ، پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر غور 

01:16 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں  کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزار نوید قمر، ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی شریک ہوئے ۔ 

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ اگر پی ٹی آئی انفرادی طور پر سپیکر کے سامنے پیش نہ ہوں تو بیان حلفی کی شرط رکھ دی جائے ۔ 

مزیدخبریں