ایک اور آڈیو لیک : آئیں ! فوج کی طرف دیکھنے کے بجائیں بیٹھ کر بات کریں : فواد چودھری کا شہباز شریف کو پیغام، عمران خان کی نااہلی کا بھی تذکرہ 

12:09 PM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کی بھی آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فون پر کسی کو کہہ رہے ہیں کہ ہمیں فوج کی طرف دیکھنے کے بجائے خود فیصلے کرنا چاہئیں۔ عمران خان کی نااہلی کا بھی تذکرہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائر ل فواد چودھری  کی مبینہ آڈیو میں فواد چودھری اپنے دوست کو شہباز شریف کو پیغام پہنچانے کا کہتے ہیں۔  مبینہ آڈیو میں فواد چودھری کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں  سیاسی معاملات کیلئے اداروں کے کندھے استعمال نہ کریں ۔ آپس میں بیٹھیں اور معاملات پر بات کریں۔

فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف سے پوچھیں کہ وہ بتائیں کہ اب  پی ٹی آئی کیا  کرے۔ جب نامعلوم شخص نے کہا کہ یہ تو عمران خان کو نااہل کرنے جا رہے ہیں تو اس پر فواد چودھری نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں آپ میرا پیغام سلیمان شہباز یا پھر شہباز شریف تک پہنچائیں۔ 

مزیدخبریں