لاہور : پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کی بھی آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فون پر کسی کو کہہ رہے ہیں کہ ہمیں فوج کی طرف دیکھنے کے بجائے خود فیصلے کرنا چاہئیں۔ عمران خان کی نااہلی کا بھی تذکرہ ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائر ل فواد چودھری کی مبینہ آڈیو میں فواد چودھری اپنے دوست کو شہباز شریف کو پیغام پہنچانے کا کہتے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں فواد چودھری کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں سیاسی معاملات کیلئے اداروں کے کندھے استعمال نہ کریں ۔ آپس میں بیٹھیں اور معاملات پر بات کریں۔
فوج کو چھوڑیں ۔۔شہباز شریف کے ساتھ براہ راست بات کریں۔۔۔۔
— jaafar Chaudhry (@jaafarchaudhry) December 28, 2022
فواد چودھری کی مشترکہ فیملی فرینڈ ذوالفقار احمد کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/3MkUWaGjcW
فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف سے پوچھیں کہ وہ بتائیں کہ اب پی ٹی آئی کیا کرے۔ جب نامعلوم شخص نے کہا کہ یہ تو عمران خان کو نااہل کرنے جا رہے ہیں تو اس پر فواد چودھری نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں آپ میرا پیغام سلیمان شہباز یا پھر شہباز شریف تک پہنچائیں۔