ہمارےگزشتہ دورمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیاءکی بڑی اسٹاک مارکیٹ تھی،وزیرخزانہ

10:50 AM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ ہمارےگزشتہ دورمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیاءکی بڑی اسٹاک مارکیٹ تھی ۔

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سےخطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں ایس ای سی پی پرکوئی توجہ نہیں دی گئی،پی ٹی آئی دورحکومت میں ایس ای سی پی کومکمل نظراندازکیاگیا،ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سےسیکھناچاہیے،ملک بہتری کی طرف گامزن ہے،مشکل حالات ضرور ہیں لیکن پاکستان ہرگزڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ملکی معیشت میں بہتری کیلئےکوشاں ہیں، ہمیں کارپوریٹ سیکٹرکی طرف توجہ دینےکی ضرورت ہے، ملکی معیشت کی بہتری میں اسٹاک مارکیٹ کاکلیدی کردارہے،  ہم نے ذمہ داری سنبھا لتے ہی ایس ای سی پی اوراسٹاک ایکسچینج پرتوجہ مرکوزکی ،کاروباری طبقہ ملکی ترقی کیلئےحکومت کیساتھ کھڑاہے ،حکومت اصلاحات کرتی ہےاورکاروباری طبقہ معاشی بہتری کیلئےکرداراداکرتاہے ۔
 
 
 وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کچھ لوگ اپنی سیاست کیلئےملک کانقصان کررہے ہیں ، اس وقت پوری دنیاکومشکل  معاشی حالات کاسامناہے۔ 

مزیدخبریں