پی ٹی آئی کا وفد استعفوں کے معاملے پر آج اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرے گا

10:37 AM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سے آج ملاقات ہو گی۔

 پاکستان تحریک انصاف کے وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے درمیان استعفوں پر مشاورت کے لئے آج ملاقات کا امکان ہے، گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے اسپیکر سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی،عامر ڈوگر،اسدعمر،اسد قیصر اور پرویز خٹک شامل ہوںگے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا لائحہ عمل طے کرے گا،پاکستان تحریک انصاف کے چیف ویب عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ اسپیکرسے ملاقات میں ارکان کے استعفوں پر اپنا مؤقف پیش کریں گے اور ارکان کے استعفوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے تاریخ اور طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ استعفوں کی تصدیق کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے  اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کا وقت مانگا گیا تھا۔

مزیدخبریں