وزیرداخلہ کا اسلام آباد کے دہشتگردحملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کادعویٰ

وزیرداخلہ کا اسلام آباد کے دہشتگردحملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کادعویٰ

اسلام آباد ْ؛ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد دہشتگردحملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کادعویٰ کردیا۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ   دہشتگردوں کے ہینڈلرز تک بھی پہنچ چکے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق  کرم ایجنسی سے تھاجو راولپنڈی سے   ٹیکسی میں اسلام آباد داخل ہوئے،ملزم کی جانب سے ٹیکسی کرائے پر لی گئی ،ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ   ٹیکیسی ڈرائیور کے لواحقین کو  وزیراعظم کی جانب سے ایک کروڑ کا  امدادی چیک دیا گیا ،  گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جلد تمام حقائق سامنے رکھیں گے. 

واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی، خود کش دھماکے میں  ایک پولیس اہلکار  شہید اور  4  اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے،حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی  ۔
 

مصنف کے بارے میں