جب تک عمران خان کا وجود ہے لڑائی ختم نہیں ہوسکتی : رانا ثناء اللہ 

09:39 AM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود ہے لڑائی ختم نہیں ہوسکتی ۔ عمران کا بیانیہ فتنہ اور فساد پر مبنی ہے۔جو کہے مخالفین کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مرجاؤں ایسے میں کیا معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اعتماد کے ووٹ لینے کے حوالے سے گورنر کا حکم ٹھیک ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب تک مشکل فیصلے کرکے ملک کو سنبھالا ہوا ہے۔ عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کوئی کھیل تماشا نہیں کہ توڑ دی جائے۔ پرویز الہٰی خود کہتے ہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد خود کش حملے کے پیچھے کوئی بڑا نیٹ ورک نہیں تھا۔ خود کش حملہ آور کرم ایجنسی سے آئے اور ٹیکسی میں اسلام آباد داخل ہوئے۔ ہینڈلرز نے حملہ آور کو اسلام آباد پہنچایا۔ ہدف تھا کہ اسلام آباد میں جہاں زیادہ لوگ جمع ہوں یا کسی دفتر کے باہر حملہ کیا جائے۔ گاڑی اسلحے سے بھری ہوئی نہیں تھی۔ 

مزیدخبریں