فیصل آباد، تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میں پولیس مقابلہ،2مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

09:21 AM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میں پولیس مقابلے میں  2مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار  کرلیئے گئے ۔

پولیس  کے مطابق ایک  گرفتاع ملزمان سے موٹرسائیکل اور 2پسٹل برآمد  ہوئے ہیں، پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کے بجائے  پولیس پر فائرنگ کر دی  فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے۔ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر  کی سرکوبی کیلئے پولیس اور قانون نافد کرنے والے ادارے ہم وقت کو شاں ہیں ، کسی کو بھی ملک میں امن و امان کی صوتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں