پرویز الہٰی کو سرپرائز دیں گے، عمران خان جیل جائے گا تو ملک ترقی کرے گا: عطا تارڑ

08:42 AM, 28 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کہتے ہیں کہ ملک نے جتنی بھی ترقی کی اس کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے چار سال میں نیازی نے ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے اب عمران خان جیل جائے گا تو ملک ترقی کرے گا اس کے بنا ممکن نہیں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے۔ پرویز الہٰی کو سرپرائز دیں گے۔ 

کرشن نگر اسلام پورہ میں پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے شریف خاندان پر جو سیاسی انتقام کی کاروائیاں کیں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ ہماری قیادت نے اس چمن کی آبیاری کی اب نیازی کی باری آنے والی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے وہ بنی گالا چھوڑ کر پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے پاس آ کر بیٹھ گیا ہے اس نے گھڑی چور کے نعرے لگوانے پر صلاح الدین پپی کو گرفتار کر لیا ہے جس کی مذمت کرتا ہوں جو وفا حمزہ شہباز نے پارٹی کے ساتھ کی اسکی مثال نہیں ملتی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ  ہمارے شیروں نے تو قید کاٹ لی لیکن نیازی دو گھنٹے بھی نہیں کاٹ سکے گا۔ تقریب سے ایم این اے وحید عالم اور ایم پی اے میاں مرغوب نے بھی خطاب کیا۔  قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمَس کا کیک کاٹا گیا ۔

مزیدخبریں