اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں پر اظہار تشویش

08:17 AM, 28 Dec, 2022

اقوام متحدہ   نے  طالبان حکومت سے خواتین پر عائد پابندیوں سے متعلق پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،

 یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا خواتین پر پابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے احترام کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں انہیں ختم کرنا چاہیے،

اقوام متحدہ  کا کہنا تھا کہ  خواتین کی این جی اوز کیلئے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے،خواتین پر پابندیاں اس عہد سے متصادم ہیں جو طالبان نے افغان عوام سے کیا تھا ،سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں اسکولز کھولے جائیں جبکہ  نئی پالیسی اور اقدامات فوری  واپس لیے جائیں۔ 

مزیدخبریں